اسلام آباد(اے ایف بی )نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پنشن واجبات کے 2کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے،تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دیدی ، جبکہ نگراں وزیر خزانہ شمشاداختر نے پنشن واجبات کے 2کھرب روپے کی ادائیگی کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پینشن واجبات کے 2ٹریلین (2کھرب)روپے کی ادائیگی کیلئے طویل مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی جب کہ ای سی سی نے ای او بی آئی کے بجٹ کی منظوری دے دی،اجلاس میں تاپی منصوبے کو بطور کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اینڈ انسینٹو ٹ پیکیج منظوری کیلئے پیش کیا گیا، تاہم فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022کے تحت تاپی منصوبہ کی منظوری موخر کردی گئی۔ ای سی سی کے مطابق فیصلے کے تحت تاپی منصوبے میں سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔















