اہم خبریں

گرین پاکستان انیشیٹیوکامقصدسب سے پہلے زراعت پرکام کرناہے،آرمی چیف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جاۓ گا،جبکہ باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لئے رکھا جائے گا، فوج کا اِس میں رول صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے،تمام اضلاع میں زرعی مالز Agriculture Malls کا انعقاد کیا جائے گا جہاں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی، وہ نیشنل فارمرکنونشن سےتاریخی خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ آسان زرعی قرضوں، کولڈ سٹوریج کی چین، موسمیاتی تبدیلی کے تاثرات سے محفوظ بیج اور جینیٹیکلی انجنئیر ڈ لائیو سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے، سوشل میڈیا پر ہیجان ، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کر کے جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے،آرمی چیف کے خطاب کے دوران کسان بار بار نعرہ تکبیر اور پاکستان زندآباد کے نعرے لگاتے رہےکسان کنونشن کے دوران کسانوں کے پاک فوج زندہ باد کے بھی نعرے، آرمی چیف نے مزید کیا کہ زراعت اورمویشی بانی ہرنبی کاکاپیشہ رہا ہے،اس پیشے میں ڈسپلن،تکلیف،نمواورصبرشامل ہیں،آپ کوپتاہے کلمہ کی بنیادپر2ہی ریاستیں قائم ہوئیں،
پاکستان کے با رے میں افواہیں اورمنفی باتیں بتائی جارہی ہیں،آپ کوپتاہے کلمہ کی بنیادپر2ہی ریاستیں قائم ہوئیں۔60کی دہائی میں پاکستان ایشیاکاتیزی سے ترقی کرنے والاملک تھا،گرین پاکستان انیشیٹیوکامقصدیہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پرکام کرناہے،گرین پاکستان انیشیٹیوکی آمدن کابڑاحصہ صوبوں کوجائے گا،ہرقسم کے مافیاکی قوم کے ساتھ مل کرسرکوبی کریں گے۔

متعلقہ خبریں