اہم خبریں

انسانی اسمگلنگ کا الزام ، ایئر انڈیا کے 3 ملازمین ساتھی سمیت گرفتار

نئی دہلی(نیوزڈیسک) دہلی پولیس کے مطابق سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے ایئر انڈیا کے تین ملازمین کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ایک شخص کو جعلی دستاویزات پر یورپی ملک لے جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کیمطابق ایئر لائن عملے کے 4 ارکان اور ایک مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی جی آئی ہوائی اڈے، نئی دہلی پر سی آئی ایس ایف نے ڈیپارچر گیٹ نمبر 5 کے قریب چیک ان ایریا میں بیٹھے مسافر کی مشتبہ حرکت دیکھ کر ایکشن میں آگئے۔ مسافر کی شناخت دلجوت سنگھ کے طور پر کی گئی، جو ایک ہندوستانی شہری تھا۔ اس کا دہلی سے برمنگھم تک سفر کرنے کا ارادہ ہماری توجہ کا مرکز بنا۔‘‘پروفائلنگ کے خدشات کی وجہ سے سنگھ کو چوکی پر سخت اسکریننگ سے گزرنے کی ہدایت کی گئی۔ سی آئی ایس ایف کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ’’اس کے سامان کی وسیع پیمانے پر جانچ کے باوجود کوئی مشکوک چیز نہیں ملی لیکن سنگھ طیارے میں سوار نہیں ہوا جس سے خدشات پیدا ہوئے۔ جب اس سے طیارے میں سوار نہ ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہیں دے پایا۔‘‘انہوں نے کہا، ’’شبہ ہونے پر سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اس کی ماضی کی حرکات کا پتہ لگایا گیا۔ مسافر کی الیکٹرانک نگرانی اور پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ ایف-11 کاؤنٹر پر چیک ان کرنے کے بعد وہ امیگریشن کیلئے روانہ ہوا، جہاں اہلکاروں نے اسے مشکوک سفری دستاویزات رکھنے کی وجہ سے روک دیا۔‘‘سی سی ٹی وی فوٹیج کے مزید جائزے سے پتہ چلا کہ سنگھ نہ تو چیک ان کاؤنٹر پر واپس آیا اور نہ ہی امیگریشن کاؤنٹر پر۔ بعد میں پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ عملے کے کاؤنٹر پر چیک ان کی رسمی کارروائیوں کو ایئر انڈیا کے عملے روہن ورما سی ایس اے نے جھوٹے دستاویزات کی بنیاد پر مکمل کیا تھا۔ جب پوچھ گچھ کی گئی تو ورما نے اعتراف کیا کہ اس کے ساتھی محمد جہانگیر سی ایس اے، اے آئی ایس اے ٹی ایس کی ہدایات کے مطابق اس نے مسافر کی جانچ پڑتال کی رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔ جعلی دستاویزات کا استعمال کرنے والے مزید دو مسافروں سے اے 80 ہزار روپےرشوت لی تھی۔

متعلقہ خبریں