اہم خبریں

جموں وکشمیر ایک اور غزہ میں تبدیل ،فاروق عبداللہ کے بیان پر تنازعہ: پاکستان جانے کا مشورہ

سرینگر(نیوزڈیسک)غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے بصورت دیگر جموں و کشمیر کے ایک اور غزہ میں تبدیل ہونے کے بیان پر سوشل میڈیا پرتنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اور وہ ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں ۔فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل نہیں کیا تو ہمیں اسی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا آج غزہ اور فلسطینیوں کو سامنا ہے ۔سیفرن ڈیلہائٹ نامی ایک صارف نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فارق عبداللہ کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ کے والد فاروق عبداللہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان سے نہ بات کرنے سے جموں کشمیر ’غزہ‘ بن جائے گا تو آپ سب کے لیے اچھا ہے کہ آپ پاکستان چلے جا ئواور وہاں محفوظ رہو۔‘بھارت کے دفاعی امور کے ماہر سوشانت سرین نے فاروق عبداللہ کے بیان پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بھی ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے ۔ فاروق عبداللہ پاکستان کی چاہ کے بارے میں جو کہہ رہے ہیں اس کے بارے میں نہ صرف بے خبر اور ناواقف ہیں بلکہ وہ پاکستان کی حمایت کر کے ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں تاکہ وہ دونوں طرف سے کھیل سکیں اور فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ خبریں