تہران(نیوز ڈیسک) شام پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی ،نمازجنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی ۔ اس حوالے سے پاسدارن انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف ہونے والا آپریشن طوفان اقصیٰ مکمل طور پر فلسطینی کارروائی تھی جو 75 سال سے جاری اسرائیلی مظالم کا نتیجہ تھی۔اسرائیلی حملے کے جواب میں ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت آنے پر کرئیگا۔