اسلام آباد(اے بی این نیوز) ”تم ہی ہو محبوب میرے، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں“،،،معروف نغمہ نگارخواجہ پرویزکی آج سالگرہ،، خواجہ پرویزمایہ ناز پاکستانی فلمی نغمہ ساز شاعر اور نغمہ نگار تھے ،انہیں یہ کمال حاصل تھا کہ وہ بیک وقت اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں گیت نگاری کرتے تھے۔ اگر کہیں ’’پیار بھرے دو شرمیلے نین‘‘ اور ’’ جب بھی کوئی پیار سے بلائےگا‘‘ گنگنائے گئے تو کہیں ”سُن وے بلوری اکھ والیا گائے گئے۔