اہم خبریں

اچھی صحت پر لیکچر کے دوران ہی بھارتی پروفیسر چل بسے

کانپور(نیوزڈیسک)بھارت میں ایک پروفیسر اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جب وہ اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سابق طلبا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں 53 سالہ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔رپورٹ کے مطابق مشیر امور طلبہ اور مکینیکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیر خندیکر سابق طلبا کو اچھی صحت پر لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہوگیا اور پھر وہ ڈائس پر گرگئے۔انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں