کراچی(نیوزڈیسک) انتخابی دنگل،ایم کیوایم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ کیلئے بات کرنے کو تیار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم مسلم لیگ (ن) سے 5 قومی اور 10 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات کرنے کو تیار ہو گئی ہے جس میں این اے 243 کمیاڑی ،ملیر کے 231،230،229 اور ضلع جنوبی کے این اے 239 پر بات کرنے کے لیے تیار ہے ۔پہلے قومی اسمبلی اور پھر 10 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بات کرے گی ۔