اہم خبریں

شاہ محمو د قریشی کے جسما نی ریما نڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمو د قریشی کے جسما نی ریما نڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ کچھ دیر بعد سنا ئے جا نے کا امکان ، پرا سکیو ٹر کی طرف سے 30 دن کے جسما نی ریما نڈ دینے کی استدعا کی گئی ہے،شاہ محمود قریشی ہتھکڑی لگاکر ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا ، اہلکار نے کہا کہ پیشی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات کی گئی ہے ،شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا بعدازاں انکی نظر بندی کے احکامات واپس لیے گئے ۔ واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس نے انہیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں