اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی،سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاپہلے نوٹس ہوں گے، آئندہ سماعت پر سائفر ٹرائل سے متعلق تمام ضروری دستاویزات جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔ ٹرائل کورٹ کے 12 دسمبر کے حکم نامہ کیخلاف درخواست بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دائر کی تھی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سے استفسارکیاکہ آپ کا پوائنٹ کیا ہے ؟ کون سا تقاضا پورا نہیں کیا گیا ؟ اس پر بانی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ سیکشن 13 کی سب سیکشن 3 کے تقاضے کے مطابق عدالتی کاروائی نہیں ہو رہی ، جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ اسپیشل قانون ہے اسی کے تحت عدالتی کاروائی ممکن ہے ،سما عت کل تک ملتوی کردی گئی۔