لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اورسندھ میں دھند کا راج ،بر قرار،سر دی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، عوام کو پریشانی کا سامنا ، حدنگاہ صفر ہوگئی، فلائٹ آپریشن بھی درہم برہم ہو گیا، دھند سےجہلم میں جی ٹی روڈ لاہور موڑ کے نزدیک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے 10سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔