اہم خبریں

نوازشریف مہنگائی کو ختم کرکے ہی دم لیں گے، شہباز شریف

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرانے کیلئے دھرنے اورمظاہرے کیے گئے۔ انہوں نے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کا دورہ موخر ہوگیا اور بانی پی ٹی آئی نے کسی کی بھی نہ سنی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ،نوازشریف اس کو ختم کرکے ہی دم لیں گے ،اللہ نے اگر نوازشریف کو چوتھی مرتبہ موقع دیا تو حالات بدل دینگے،ساتھیوں نے برے وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا ، نوازشریف کی واپسی کے ساتھ پارٹی میں نئی جان آئی ، 8 فروری کو مسلم لیگ ن کی جیت کی صورت میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا ۔

متعلقہ خبریں