اہم خبریں

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کا غذا ت نا مزدگی کی سکر ونٹی کا تیسرا دن ،لاہور کے حلقہ این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر شہری نے اعتراض دائر کردیا ۔ درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کرا دی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں