اہم خبریں

پنجاب ،شدید دھند، کوسٹر الٹنے سے 3افراد زخمی

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں شدید دھند، کوسٹر الٹنے سے 3افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق لا ہو ر سمیت پنجاب کے بیشتر علا قو ں میں شدید دھند کے ڈیرے ،حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ، آ مد و رفت متا ثر۔ دوسری طرف پنڈدادنخان میں شدید دھند کے باعث کوسٹر الٹ گئی ،3افراد زخمی ہو گئے اس حوالے سے ترجمان موٹرویز پولیس کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، اس موسم میں بہترین سفری اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک ہیں، شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

متعلقہ خبریں