اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصلہ دیکھ کر اور تکلیف ہوئی۔ ہا ئیکورٹ سے رجوع کر یں گے۔ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ کہا ہم جلدی میں تھے کہ یہ لوگ کیس کا فیصلہ سنائیں۔ میڈیا نے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا تھا۔ یہ با نی کو ملنے والی سزا پہلی سزا کی کٹر ی۔ کوئی نہیں جانتا یہ سزا کیوں ہوئی۔ سزا میں شامل ہے یونیورسٹی پر قبضہ کر لیا جا ئے ۔
یو نیور سٹی میں اگر ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو نہیں پڑھیں گے تو ہمیں کیا پتہ چلے گا ۔ ہم سزا کو مسترد کرتے ہیں یہ بربریت کا کیس ہے۔ شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں۔ غیر منصفانہ طریقے سے کیس کو چلایا گیا ہے۔ بانی کی اہلیہ حکومت میں کوئی عہدہ نہیں رکھتی۔ بشری بی بی تو صرف ٹرسٹی تھیں جس پر اتنی بڑی سزا دے دی۔ کیس کو انصاف کے مطابق سنا جاتاتو بری ہوتے۔
مزید پڑھیں :گجرا ت میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا