اہم خبریں

عمران خان کی عمرایوب،گنڈاپوراوربشریٰ بی بی کوشاباش، کارکنان کے مشکور، طبیعت اب ٹھیک ہے،فیصل چوہدری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کیلئےخوشخبری ہے،عمران خان کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔ عمران خان کی بہنوں کونہیں بلایاگیا۔
9مئی کے7کیسزمیں عمران خان کوجوڈیشل کردیاگیا۔
عمران خان کیخلاف ایف آئی آرکی رپورٹ آرپی اوسے طلب کی ہے۔ ملاقات کےدوران عمران خان کوڈی چوک سےمتعلق بریف کیا۔ عمران خان نےکارکنان کاشکریہ اداکیاجوان کی کال پرباہرنکلے۔
عمران خان نےکارکنان کیلئےیکجہتی مارچ کاکہاہےعمران خان سےملاقات کےبعدوکیل فیصل چوہدری کی میڈیاسےگفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان نےعمرایوب،گنڈاپوراوربشریٰ بی بی کوشاباش دی۔
جولوگ ڈی چوک گئےعمران خان نےاس پرتحسین کااظہارکیا۔ عمران خان نےکہاشاہ محمودقریشی کی قربانی کوسراہتاہوں۔ عمران خان نےبشریٰ بی بی کوخراج تحسین پیش کیا۔
عمران خان نےکہاگنڈاپورنےبشریٰ بی بی کی حفاظت کی۔
عمران خان نےعلی امین گنڈاپورکاشکریہ اداکیا۔ پشاورمیں کارکنان سےیکجہتی کیلئےمارچ ہوگا۔

مزید پڑھیں :کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ، چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی کپ ٹکٹوں کی فروخت اوپن،جانئے کب سے اور کہاں سے اور کتنے میں ملیں گے

متعلقہ خبریں