ملتان ( اے بی این نیوز)سکھر ملتان موٹروے ایم- 5 کوسوا ماہ بعد جلال پور سے سکھر تک جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے کے مشرقی ٹریک کو دوبارہ تعمیر کرکے دونوں جانب ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد جلال پور کے قریب ایم فائیو موٹر وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
تین کلومیٹر کا عارضی ڈائیورشن قائم کیا گیا ہے جس پر دونوں اطراف سے ٹریفک جنوبی کیریج وے (ملتان تا سکھر) کی جانب سے گزر رہی ہے۔ ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے تمام حفاظتی اقدامات جیسے کونز، بیریئرز، انتباہی نشانات، رفتار کی حد اور VMS کو یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ نگرانی اور فوری کلیئرنس کے لیے اضافی عملہ اور ہیوی ریکوری کرینیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
ناردرن کیریج وے (سکھر سے ملتان) پر مرمت کا کام جاری ہے، جسے مکمل ہوتے ہی کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری