اہم خبریں

پنجاب میں شدید زلزلے کے جھٹکے

لاہور( اے بی این نیوز) پنجاب کے ضلع لیہ اور خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب کے ضلع لیہ اور خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور لیہ سمیت نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لیہ سے 50 کلومیٹر دور اور 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
مزید پڑھیں‌:یو اے ای کے ورک ویزا 2025کی لاگت اور پروسیسنگ ٹائم بارے اپ ڈیٹ جانئے؟

متعلقہ خبریں