اہم خبریں

بھارت سے ایک لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان!الرٹ جاری

لاہور( اے بی این نیوز)ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں 5 سے 7 اکتوبر تک بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ کیوسک پانی آسکتا ہے، دریائے ستلج میں 50 ہزار کیوسک جب کہ تھم ڈیم سے دریائے راوی میں 35 ہزار کیوسک پانی آنے کا امکان ہے۔

عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے سروے کا 21 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، یہ سروے 27 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا، اب تک 27 اضلاع کے 1 لاکھ 264 سیلاب متاثرین کا ڈیٹا محفوظ کیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا 6 اکتوبر کو بینک آف پنجاب میں جائے گا، پھر متاثرین کے اے ٹی ایم کارڈ بننا شروع ہو جائیں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ سیلاب کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والوں، منہدم ہونے والے مکانات اور فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا۔ امدادی رقوم براہ راست سیلاب متاثرین کے کھاتوں میں منتقل کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں‌:اگر نئی جارحیت ہوئی تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا جو تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں