اہم خبریں

سیلاب زدگان کے دکھ بانٹنا ہی اصل عبادت !مشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور( اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے متعدد امدادی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے اور “سیلاب زدگان کے دکھ بانٹنا ہی اصل عبادت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افرادکوکبھی تنہانہیں چھوڑیں گے اوربے رحم سیلاب میں پھنسے انسانوں کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے جس پرریلیف اور انصاف کی فرسٹ لائن آف ڈیفنس کے سپاہی خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے دکھ بانٹنا ہی اصل عبادت ہےاورمشکل وقت میں انسانیت کے کام آنا سب سے بڑی سعادت ہے،وزیراعلیٰ کا منصب شان و شوکت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے،15 کروڑ عوام کی خدمت میری اولین ذمہ داری ہے،پنجاب کی تاریخ کا بدترین اور غیر متوقع سیلاب آیا .

مریم نواز نے مزید کہا کہ تین ساڑھے تین ماہ کی بارشوں نے پنجاب کے ہر علاقے کو متاثر کیا اوربھارت کی طرف سے دریا کھولنے پر پنجاب میں تباہ کن ریلے آئے جس سے پنجاب کے 25 کے قریب شہر سیلاب سے متاثر ہوئےاورپنجاب کی انتظامیہ اور اداروں نے دن رات سیلاب زدگان کی خدمت کی.سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے والے تمام ادارے قابل تحسین ہیں

وزیراعلیٰ‌پنجاب نے کہا کہ خواجہ سلمان رفیق نے دن رات ایک کر کے متاثرین کی خدمت کی ،ڈرون امیجنگ اور تھرمل کیمروں سے سیلابی صورتحال کو مانیٹر کی اوراے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ریسکیو و انخلا آپریشن مانیٹر کیا گی تاکہ پنجاب نے لاکھوں سیلاب متاثرین کو عزت کے ساتھ 3وقت کا کھانا فراہم کیا اوربے گھر بچوں کو روز دودھ اور پھل فراہم کیے گئے.

انہوں‌نے کہا کہ کشتیوں کے ذریعے کٹے ہوئے علاقوں میں راشن بیگز اور امداد پہنچائی گئی ،کیمپس میں کلینکس آن ویلز اور فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے تاکہ سیلاب کے باوجود پنجاب میں کوئی وبا پھوٹنے نہیں دی گئی اور2ملین لیٹر صاف پینے کا پانی عوام اور مویشیوں کو فراہم کیا گیا.
مزید پڑھیں‌:یمن میں حملے کا نشانہ بننے والے ایل پی جی ٹینکر کے پاکستانی عملے کو بحفاظت رہا کر دیا گیا

متعلقہ خبریں