اہم خبریں

ڈرگ کنٹرول پنجاب نے مارکیٹ سے مختلف ادویات کے ناکارہ بیچز فوری واپس لینے کا حکم

لاہور( اے بی این نیوز)ڈرگ کنٹرول پنجاب نے مختلف ادویات کے ناکارہ بیچز فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم جاری کر دیا، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب نے مختلف کمپنیوں کی 18 ادویات کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

ریبیز کی ویکسین کی ایک کھیپ کو غیر معیاری قرار دیا گیا، فوری واپس بلانے کی ہدایت کی گئی، ویٹرنری انجکشن Rasomycin-S، 50 ملی لیٹر کے انجکشن Cyana کو بھی غیر معیاری قرار دیا گیا۔

انجکشن میٹروسرائز، آنکھوں کی ادویات برومائیڈ ڈی 5 ملی لیٹر کو بھی غیر معیاری قرار دیا گیا، انجیکشن ایکوا پی، سیفیٹ، ایورمیکٹ، میٹرو کیور، انفیوژن زولرسٹ کو بھی غیر معیاری قرار دیا گیا۔

انجیکشن کلیوٹ، فارموپین ایل اے، فلم کوٹڈ ٹیبلٹ ڈیزی 10 ایم جی کو ناقص قرار دیا گیا، انجیکشن الاکین کے دو بیچز، انجیکشن اوریفسٹ 50 کو بھی غیر معیاری قرار دیا گیا۔

ٹیوب کیتھیٹر بیککلیئر، انجکشن میٹرو ایم 100 کو بھی ناکارہ قرار دے دیا گیا، ڈرگ کنٹرول پنجاب نے تمام کمپنیوں کو فوری طور پر بیچز واپس لینے کا حکم جاری کر دیا۔

ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر معیاری بیچز کا استعمال فوری طور پر بند کریں، ریٹیلرز، فارمیسی، ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ناقص ادویات کا ریکارڈ فوری طور پر رپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں‌:صاحبزادہ حامد رضا مستعفی

متعلقہ خبریں