اہم خبریں

ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

حافظ آباد ( اے بی این نیوز)حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں پیش آیا جہاں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق ملبے تلے متعدد بچوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:سوشل میڈیا پر دولت کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا، ایف بی آر بڑی کارروائی کے لیے تیار

متعلقہ خبریں