اہم خبریں

ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ساہیوال (اے بی این نیوز)ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

امتحان میں کل 43,249 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 25,460 طلباء کامیاب قرار پائے جن میں اس سال کامیابی کا تناسب 58.88 فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق عائشہ شفیق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1152 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عثمان محمود نے 1151 نمبر لے کر دوسری جبکہ زونیرہ طارق نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بورڈ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر ساہیوال تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے کامیاب طلباء کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو جدید تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔ اس سال کے نتائج طلبہ کی محنت، ان کے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔

بورڈ حکام کے مطابق کامیاب طلباء کو سرٹیفکیٹ اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

اس موقع پر والدین اور اساتذہ نے بھی طلباء کو شاندار نتائج پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ طلباء اعلیٰ تعلیم میں کامیابی کا سفر جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں :انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

متعلقہ خبریں