رحیم یار خان (اوصاف نیوز)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بنگلہ دلکھا کے قریب نبی شاہ کے مقام پر زمیندارہ ڈیم ٹوٹ گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی پانی دیہات میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور بستیاں زیر آب آگئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مواصلاتی راستے زیر آب آگئے ہیں اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حفاظتی بند محفوظ ہے، پانی صرف کچے کے علاقے کو متاثر کر رہا ہے، جب کہ چاچڑاں میں سینکڑوں گھر بہہ گئے اور بستیاں زیر آب آ گئیں۔
9 مئی کیس میں 10 سال کی سزا، رائے فردوس کو جیل بھیج دیامزید پڑھیں: