اہم خبریں

اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز) این ڈی ایم اے نے اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ شہری سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے جب کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔

کلاؤڈ سسٹم کی وجہ سے ان علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے، طوفانی بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:صدر ٹرمپ کا بھارت کے لیے مثبت پیغام! بھارت کاردعمل ؟عبدالباسط

متعلقہ خبریں