اہم خبریں

پنجاب بھرمیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

لاہور(اے بی این نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، احمد پور شرقیہ، لیاقت پور، ظاہر پیر، راجن پور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق خان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور طوفانی ہوائیں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں:ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، ترک وزیر دفاع

متعلقہ خبریں