اہم خبریں

ظفروال، سیلابی ریلے سے نالہ ڈیک میں پل گر گیا، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

ظفروال(اے بی این نیوز) نارووال کی تحصیل ظفروال میں نالہ ڈیک میں سیلابی ریلے سے منگوال پل گر گیا جس سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

ڈیلڑہ، نکی اور گجراں میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور کھیتوں میں کھڑے کسان پانی میں پھنس گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور ظفروال کو ملانے والا پل سیلابی ریلے سے بہہ گیا ہے اور ادو فتح، ڈھوڈا، سکن ونڈ اور چکور سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنزالی کے مقام پر نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ نالہ ڈیک میں پانی کی آمد 62 ہزار کیوسک ہے۔

دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈیم تھانے اپنی گنجائش کے مطابق 97 فیصد بھر چکا ہے، اسپل ویز کسی بھی وقت کھولے جاسکتے ہیں، بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں اور بھارتی ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اےکے ترجمان نے کہا کہ شہری دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3چھٹیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں