لاہور( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے عمران خان کو 5 نام بھجوا دیے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ان ناموں کو فائنل کر کے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ وہ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے وکلاء یا اہل خانہ سے آئندہ ملاقات میں ان ناموں پر مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر کے لیے حتمی نام تجویز کریں گے۔
سیاسی کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں معین ریاض قریشی، علی امتیاز وڑائچ، اعجاز شفیع، شیخ امتیاز اور رانا شہباز شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کا موقف ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب نہ صرف اپوزیشن بنچوں پر پارٹی کی موثر نمائندگی کو یقینی بنائے گا بلکہ حکومتی پالیسیوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کے قابل بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں