اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں

لاہور( اے بی این نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔ جسٹس خالد اسحاق نے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار سزا یافتہ اور اشتہاری ہے۔ درخواست اس وقت تک قبول نہیں کی جاسکتی جب تک کہ درخواست گزار ہتھیار ڈال نہ دے۔ درخواست گزار پہلے ہتھیار ڈال دے۔ درخواست گزار احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نااہلی نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ احمد خان بھچر نے میانوالی کے حلقے کا انتخابی شیڈول روکنے کی بھی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرے گا ، زائرین اور غیر ملکیوں کے لیے ایک نیا سفری آپشن

متعلقہ خبریں