اہم خبریں

دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ تیز، درجنوں دیہات زیر آب آگئے

لاہور( اے بی این نیوز)پنجاب کے علاقے قصور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جس کے باعث دریا کی طغیانی لہروں سے 30 سے ​​زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

راونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کےترجمان نے کہا کہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14 ہزار کیوسک ہے اور بہاؤ معمول پر ہے۔ بسنتر نالہ اور پالکھو میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ دریاؤں کے قریب رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل 27 اگست تک جاری رہے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور متعلقہ محکمے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
مزید پڑھیں:جے شنکر کی ٹرمپ پر تنقید، آپریشن سندورکے دوران امریکی کالز کا اعتراف بھی کر لیا

متعلقہ خبریں