لاہور (اے بی این نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم اجلاس ہفتہ کو ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوا جس کی صدارت پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کی، اجلاس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ اور پاکستان نے اللہ کی مدد سے بھارت کے خلاف عظیم فتح حاصل کی ہے جبکہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ ایک بار پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد جلد موزوں امیدواروں کا اعلان کرے گی۔
مزید پڑھیں:انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،طالبات نی میدان مار لیا