لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے اس سے قبل سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یکم ستمبر سے پہلے کسی بھی اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اسکول مقررہ تاریخ سے پہلے کھلتا ہے تو فوری طور پر اس نمبر 0316-0261408 پر اطلاع دیں۔
مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات اور نوا شریف،بڑی خبر سامنے آگئی