اہم خبریں

عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج

لاہور(اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔
مزید پڑھیں‌:مختلف شہروں میں بارش، الرٹ جاری

متعلقہ خبریں