اہم خبریں

سکولوں کی چھٹیوں میں توسع کیوں کی؟ وزیر تعلیم نے وجہ بتادی

لاہور (اے بی این نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی وجہ بتا دی، چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گرمی کی لہر کے پیش نظر بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کی تعلیم کو نقصان پہنچے گا، لیکن ہمارے لیے بچوں کی صحت کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ابرار احمد خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ اس سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے خصوصاً میٹرک کی کلاسز بری طرح متاثر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے 4 اگست سے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں جب کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے اسکولوں نے بھی معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پانی کی خاطر مرد 3شادیاں کرتے ہیں

متعلقہ خبریں