اہم خبریں

ملک احمد خان بھچر کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ؟

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 سے امیدوار کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ یہ نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 87 سے ملک احمد خان بھچر کی اہلیہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان بھچر کی سیاسی خدمات اور عوامی مقبولیت کے پیش نظر ان کی اہلیہ کو ٹکٹ دینا پارٹی کے لیے موثر حکمت عملی ثابت ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارٹی مختلف حلقوں میں تنظیم نو کر رہی ہے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ حلقہ پی پی 87 میں اب ایک بار پھر سیاسی ہلچل بڑھنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھٰیں:ملک بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں