اہم خبریں

ملیرجیل سے 225قیدیوں کے فرارکی تحقیقات مکمل، رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے

کراچی( اے بی این نیوز)ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تحقیقات مکمل، رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کردی گئی۔

جیل سے دو سو پچیس قیدیوں کے فرارکی تحقیقات مکمل، تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو بھی غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ غفلت نہیں بلکہ نظام کی مکمل ناکامی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل بریک کا واقعہ انتظامی اور ادارہ جاتی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیل میں تیاری، تربیت اور سیکیورٹی کا شدید فقدان ہے، ملیر جیل کے دروازوں، دیواروں اور کنٹرول پوائنٹس کو مزید مضبوط کیا جائے، جیل میں جدید سی سی ٹی وی سسٹم 24 گھنٹے فعال رہے، افسران اور عملے کو کرائسس ریسپانس ٹریننگ دی جائے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ قیدیوں اور عملے کے لیے ہنگامی جگہیں مختص کی جائیں، حساس علاقوں میں موشن سینسرز اور الارم سسٹم نصب کیے جائیں، اور انسداد فسادات کے آلات اور ڈرونز کو ذخیرہ کرنے کے لیے علیحدہ اسلحہ خانہ قائم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:ایئرپورٹ پر شہد کی آڑ میں منشیات دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

متعلقہ خبریں