سکھر( اے بی این نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کو طبیعت بگڑنے پر سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خورشید شاہ کی عیادت کی۔
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فرخ شاہ کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، خورشید شاہ کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
خورشید شاہ کو آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف میں دراڑیں گہری! شیخ وقاص نے اختلافات پر پردہ اٹھا دیا!