کراچی( اے بی این نیوز )پیپلزپارٹی کی رہنما اقربا فاطمہ اور ایس ایس پی توحید الرحمٰن میمن کے گھر ڈکیتی کی واردات،مسلح ملزمان نے گھروالوں کو یرغمال بناکر قیمتی سامان لوٹ لیا۔
مسلح ملزمان نے کراچی میں ایس ایس پی توحید الرحمان کے گھر والوں کو یرغمال بناکر واردات کی، 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالر ، زیورات ،موبائل فونز سمیت دیگر اشیاء ملزمان لوٹ کرلے گئے۔
اس ضمن میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے واردات کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ہدایت کی ہے کہ ایس ایس پی ساؤتھ فی الفور جملہ ابتدائی پولیس کارروائی سے آگاہ کریں ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ساؤتھ میں پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل حکمتِ عملی اور لائحہ عمل کی تفصیلات سے آگاہی دی جائے، ضلعی سطح پر انٹیلی جنس کو بڑھاتے ہوئے ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ علاقے میں دستیاب سی سی ٹی وی کیمراز کی ممکنہ فوٹیجز کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے، واقعے کی تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔
مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون بنے گا؟ نام سامنے آگئے