اہم خبریں

سائنس اور پری میڈیکل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی (اے بی این نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ 12ویں کلاس سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تین پوزیشنیں نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات نے حاصل کیں۔

پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 28,259 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جبکہ 27,323 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ ان میں سے 15,572 امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں‌:چین پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں، چینی ترجمان

متعلقہ خبریں