اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔ ایران نے اسرائیل کا ایف 16 جہاز مار گرایا

تہران (اے بی این نیوز    )ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ایک ایف سولہ لڑاکا طیارے کو ایرانی فضائی حدود میں نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی صبح تین بج کر پینتالیس منٹ پر کی گئی، جس میں جدید فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران اب تک دو سو سے زائد دشمن فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن میں ڈرون، کروز میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی جزوی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ایک لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں ایک مشن کے دوران فضائی دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا، تاہم پائلٹ نے بروقت صورتحال کو سنبھال لیا۔ اسرائیلی مؤقف کے مطابق طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس نے اپنا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔

مزید پڑھیں :معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے حوالے سے افسوسناک خبر

متعلقہ خبریں