اسلام آباد (اے بی این نیوز ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف شہروں میں 9 سے 12 مارچ کے دوران بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں 12 سے 24 گھنٹے کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔مزید برآں اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری (hailstorm) کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شدید بارش یا ژالہ باری کے دوران حفاظتی اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں :یو اے ای میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،وجہ سامنے آگئی















