تہران ( اے بی این نیوز )ایرانی فوج کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی افواج کو فیصلہ کن جہادی اور حربی برتری حاصل ہے اور چند روز میں دشمن پسپا ہونے پر مجبور ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایرانی فوجی قیادت نے واضح کیا کہ ملک کو عسکری آلات یا میزائلوں کی کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے ہتھیار استعمال کیے جاتے ہیں، ایران اس سے دس گنا زیادہ میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ان کی مسلح افواج مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور دفاعی حکمت عملی پہلے سے زیادہ مربوط ہے۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ کسی بھی ممکنہ طویل تنازع کے لیے لاجسٹک اور تکنیکی بنیادیں مضبوط کی جا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں :ٹی 20ورلڈکپ،پہلا سیمی فائنل،نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا















