اہم خبریں

سپر 8 مرحلہ، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

احمد آباد ( اے بی این نیوز    ) احمد آباد میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔میچ میں جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ ریان ریکلٹن نے 45 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 47 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں مطلوبہ سکور حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یوں جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس جیت کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنے حریفوں کے لیے ایک مضبوط پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں سخت حریف ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :چمن سے خبر غم،5 بچے جاں بحق، 4 خواتین سمیت 6 سے زائد بچے زخمی

متعلقہ خبریں