لاہور (اے بی این نیوز ) پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول سامنے آ گیا ہے اور افتتاحی میچ کے لیے 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز کے درمیان میچ کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ تمام فرنچائزز کے نمائندوں سے شیڈول پر مشاورت کی گئی اور سب کی تجاویز کے بعد حتمی شیڈول مرتب کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، جبکہ 22 سے 25 مارچ تک پریکٹس سیشنز کا انعقاد ہوگا۔ روایتی طور پر پہلا میچ دفاعی چیمپیئن ٹیم کا ہی ہوتا ہے، اس بار لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں حیدرآباد کنگز کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کروانے کا اعلان کیا ہے، جہاں 28 مارچ کو پشاور زلمی کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر کے طور پر وسیم اکرم کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے کوالیفائر ون کا میچ 2 مئی کو راولپنڈی میں، الیمنیٹر ون 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں، الیمنیٹر ٹو 5 مئی کو اسی وینیو پر اور فائنل 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو حادثہ پیش، زخمی ہو گئیں ،جا نئے تفصیل















