کولمبو(اے بی این نیوز ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو کے گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہیں، جہاں گراؤنڈ عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ شائقین دونوں ممالک سے آئے ہیں اور ہر طرف پاکستانی اور بھارتی پرچم لہرا رہے ہیں۔ ہائی وولٹیج ماحول، تماشائیوں کی چیخ و پکار اور رنگین بینرز میچ کی سنسنی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بھارتی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ارشدیپ سنگھ کو باہر رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کپتان سلمان نے کہا کہ پچ قدرے سخت اور ابتدائی اوورز میں گیندبازوں کے لیے مددگار ہو سکتی ہے۔
میچ کے آغاز سے ہی شائقین کی توجہ ہر لمحے کے ساتھ بڑھ رہی ہے، کیونکہ یہ مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے سب سے اہم ٹاکروں میں شمار ہوتا ہے۔ گراؤنڈ میں موجود ماحول، کھیل کی سنسنی اور دونوں ٹیموں کی تیاری نے اسے ہائی وولٹیج مقابلہ بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں بارش اور برفباری کی لہر، مری سمیت پہاڑی علاقوں کے لیے الرٹ جاری















