لاہور ( اے بی این نیوز )مقامی عدالت نےیوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں مذہبی جذبات مجروح کرنے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ عدالت نے قانونی کارروائی مکمل ہونے تک عبوری ضمانت برقرار رکھنے کا حکم دیا، تاکہ وہ آئندہ سماعت تک اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کر سکیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عدالت میں پیشی کے دوران رجب بٹ پر مبینہ طور پر بعض وکلاء کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد عدالت نے ان کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی تھیں۔
عدالت نے رجب بٹ کے وکلاء کی درخواست پر عبوری ضمانت میں توسیع کی، تاکہ وہ بغیر کسی خطرے کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہو سکیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،اہم ترین راہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،جا نئے کون















