اہم خبریں

بسنت،مریم نواز کا عوام کیلئے بڑے تحفے کا اعلان جا نئے کیا،QRکوڈ والی چیزیں خریدنے کی ہدایت

لاہور (  اے بی این نیوز   ) لاہور میں 25 سال بعد بسنت کا جشن تین روزہ رنگ و خوشی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بسنت کے موقع پر خوشیوں کو سب کے ساتھ بانٹیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ بسنت لاہور اور پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے۔ اس موقع پر عوام کو 60 ہزار سے زائد فری رائیڈز فراہم کی جائیں گی، جن میں اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، گرین بسیں، فیڈر بسیں اور 6 ہزار Yango رکشے شامل ہیں، تاکہ ہر شہری آسانی سے تہوار کی خوشیوں میں شریک ہو سکے۔

مریم نواز نے کہا کہ بسنت کے دوران ہر شہری کو محفوظ اور ذمہ دار ہونا ہوگا۔ ڈور اور پتنگ خریدتے وقت رجسٹرڈ مینوفیکچررز اور QR کوڈ والی چیزیں استعمال کریں، غیر قانونی دھاتی تار، تندی، بلٹ پروف مٹیریل اور چرخی کے استعمال سے گریز کریں۔ سول ایوی ایشن ایریاز میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی اور بائیک یا موٹرسائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازمی ہے۔

محکمہ پولیس اور دیگر انتظامیہ نے ہر تحصیل میں 15 محکموں پر مشتمل quick رسپانس ٹیمیں قائم کی ہیں اور تھرمل ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ کھلی چھت پر پتنگ بازی کرتے ہوئے نائیلون کی ڈور استعمال کریں اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی نہ کریں۔ پولیس، ٹریفک وارڈن اور دیگر ادارے ہر وقت مدد کے لیے موجود ہیں۔

یہ تمام اقدامات بسنت کی خوشیوں کو محفوظ بنانے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ لاہور کے لوگ خوشیوں کے اس تہوار کو بلا خوف اور بھرپور انداز میں منا سکیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ،ڈکیت گینگز اور پولیس میں مقابلہ،دو ڈاکو گرفتار،باقی فرار

متعلقہ خبریں