اسلام آباد (اے بی این نیوز )کل دنیابھرمیں یوم گردش زمین بنایاجائےگا،ترجمان سپارکو کے مطابق یوم گردش زمین سائنسی تاریخ کے اہم سنگ میل کی یاددہانی ہے۔ 18جنوری1851کولیون فوکونےزمین کی گردش کاعملی ثبوت پیش کیا۔
فوکوپینڈولم کےذریعے زمین کی گردش کابراہ راست مشاہدہ کیاگیا۔ یہ تجربہ زمین کی حرکت کاپہلاواضح اورقابل فہم ثبوت قرار دیاجاتاہے۔ فوکوکےتجربےنےسائنسی نظریےکوعملی مظاہرے میں تبدیل کیا۔
زمین کی گردش دن اوررات کےنظام کی بنیادی وجہ ہے۔ 24گھنٹےکے دن کاتصورزمین کی مسلسل گردش سےوابستہ ہے۔ زمین کی حرکت موسمی نظام اورسمندری دھاروں کومتاثر کرتی ہے۔
ہواؤں کےرخ اورموسمی تغیرات زمین کی گردش سےجڑےہیں۔
سیٹلائٹ نظام اورجی پی ایس کیلئےزمین کی گردش کی سمت سمجھناضروری ہے۔ جدیدمواصلاتی اورنیوی گیشن نظام زمین کی گردش پرانحصارکرتےہیں۔ یوم گردش زمین سائنسی مشاہدے اورتحقیق کی اہمیت اجاگرکرتاہے۔
پاکستان کیلئےیہ دن سائنسی تعلیم اورتکنیکی شعورکی یاددہانی ہے۔ موسمی نگرانی اورآفات کےانتظام میں زمین کی حرکت کاکلیدی کردارہے۔ یوم گردش زمین نوجوان نسل کوسائنس کی جانب راغب کرنےکاموقع ہے۔
مزید پڑھیں :شاہد خاقان عباسی نے مل بیٹھنے کیلئے 4 فریقوں کی نشاندہی کر دی،جا نئے کون کون شامل ہے















