اہم خبریں

رجب بٹ نے طلاق دی یا نہیں،سب بتا دیا،دوسری شادی کیلئے عجیب و غریب لڑکی کی خواہش،آ پ بھی جان کرحیران ہو جا ئینگے

لاہور ( اے بی این نیوز  )پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے طلاق، دوسری شادی اور ٹک ٹاک سے ہونے والی آمدن سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر پہلی بار تفصیلی مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔

حالیہ گفتگو میں رجب بٹ نے واضح کیا کہ اہلیہ کے ساتھ طلاق کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق پھیلنے والی باتیں وقتی ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ خود ہی دم توڑ دیتی ہیں، اس لیے عوام کو افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے حقائق پر توجہ دینی چاہیے۔

دوسری شادی سے متعلق سوال پر رجب بٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایسی کسی بات کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دوسری شادی کے حوالے سے روبوٹ والی بات محض مذاق تھی، جسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی زندگی کے فیصلے ذاتی ہوتے ہیں اور انہیں سنسنی خیزی کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے اپنی زندگی کے ایک مشکل دور کا بھی ذکر کیا، جب ان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے اور خاندان شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہا۔ اس دوران انہوں نے اپنے مالی معاملات کی ذمہ داری والدہ کو سونپ دی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں گھر والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رجب بٹ نے ٹک ٹاک سے ہونے والی کمائی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب سے عارضی وقفے کے دوران وہ ٹک ٹاک پر لائیو سیشنز کرتے رہے، جس سے انہیں اچھا مالی فائدہ حاصل ہوا۔ ان کے مطابق یوٹیوب پر غیر حاضری کے باعث کچھ نقصان ضرور ہوا، لیکن واپسی کے بعد ویورشپ میں واضح بہتری آئی۔

آخر میں رجب بٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے، مگر اس کے ساتھ ذمہ داری بھی لازم ہے۔ کسی کی ذاتی زندگی کو افواہوں کی نذر کرنا نہ صرف غلط ہے بلکہ ذہنی اذیت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :نئے سال کی آمد،خوشخبری،سونا،چاندی اپ ڈیٹ آگئی

متعلقہ خبریں