تہران (اے بی این نیوز)افغانستان سے غیر قانونی دراندازی اور دہشت گرد نیٹ ورکس خطے کے ممالک کی داخلی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
مختلف ممالک نے افغان سرزمین سے پھیلنے والی بدامنی اور غیر قانونی نقل و حرکت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایرانی جریدے ایران انٹرنیشنل کے مطابق متعدد افغان شہری غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایرانی سرحد پر ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کے بعد 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادَرَسکَن اضلاع منتقل کی گئیں، جبکہ ایران۔افغانستان سرحد پر مجموعی طور پر 40 ہلاکتوں اور کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک سینئر ایرانی سرحدی کمانڈر نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر تک افغان شہریوں کی غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :بیرون ممالک سے رقوم بھیجنا آسان ہوگیا، ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی سہولت















